Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنسی زیادتی کا الزام، برطانوی شہزادہ اینڈریو تمام شاہی اعزازات سے محروم

جنسی زیادتی کا الزام، برطانوی شہزادہ اینڈریو تمام شاہی اعزازات سے محروم
January 14, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) جنسی زیادتی کے الزام میں برطانوی شہزادہ اینڈریو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیئے گئے۔

شاہی محل بیکھنگم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شہزادہ اینڈریو سے تمام عسکری اعزاز اور شاہی مراتب واپس لے لئے گئے ہیں۔ تمام اعزازات ملکہ کو واپس چلے گئے ہیں۔ شہزادے کو ملکہ برطانیہ کی رضامندی اور منظوری سے شاہی اعزازات سے محروم کیا گیا۔

برطانوی شہزادے اینڈریو پر ورجینیا رجیوفری نامی امریکی خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا۔ شہزادے نے خاتون کو اس وقت زیادتی کانشانہ بنایا جب وہ کم سن تھی۔

قبل ازیں امریکہ میں ڈسٹرکٹ جج لیوئس کپلان کا کہنا تھا برطانوی شہزادے کو امریکا میں زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیس قابل سماعت ہے خارج نہیں ہو سکتا۔

شہزادے اینڈریو کے خلاف ورجینیا گیفرے نے کیس دائر کیا تھا۔ ورجینیا گیفرے نے 2001 کے واقعہ کو بنیاد بنایا تھا۔ بکنگھم پیلس نے قانونی معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا۔