Friday, April 19, 2024

جنرل (ر) باجوہ کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ لیک کرنیکا معاملہ، ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے 3 افسر گرفتار

جنرل (ر) باجوہ کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ لیک کرنیکا معاملہ، ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے 3 افسر گرفتار
December 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کا معاملہ میں ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کا معاملہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے تین افسران کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سپرٹنڈنٹ ارشد قریشی، سپرنٹنڈنٹ شاہد نیاز اور اپر ڈویژن کلرک عدیل اشرف شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزموں کو محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کے زیر استعمال موبائل فونز اور 10 سے زائد کمپیوٹر قبضہ میں لے کر فرانزک کیلئے بجھوا دیئے گئے ہیں، ایف بی آر کی درخواست پر ملزموں کیخلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔