Monday, May 6, 2024

جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی، اسد قیصر

جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی، اسد قیصر
December 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہتے ہیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی۔

اسد قیصر نے کہا سابق آرمی چیف کو توسیع دینے پر سب پشیمان ہیں، جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف عمران خان کا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک غلطی تھی جس بھی حالات میں ہم نے فیصلہ کیا"۔