Friday, April 19, 2024

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی ودفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی ودفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
July 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا دورہ ایران پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور دیرپا سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے آغاز کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ایرانی افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر سے بھی نوازا گیا۔