لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے امریکا میں حسین حقانی کی خدمات حاصل کیں، حسین حقانی ان کیخلاف کام اور جنرل باجوہ کو پروموٹ کر رہا تھا۔
پروگرام راز و نیاز میں بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہونے کا ایک شخص ذمہ دار ہے، کہا تھا معیشت نیچے گئی تو کوئی سنبھال نہیں سکے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، عدلیہ طاقتور کا ساتھ دیتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سب سے طاقتور ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آڈیوز ویڈیوز نکالنے کا مقصد بلیک میلنگ کرنا اور گند اچھالنا ہے، قرآن کی آیت ہے اپنے اور دوسروں کے گناہوں پر پردہ ڈالو۔