Friday, March 29, 2024

جنرل باجوہ کو بتایا بڑے کرپٹ لوگ اگر پکڑیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خان

جنرل باجوہ کو بتایا بڑے کرپٹ لوگ اگر پکڑیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خان
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے جنرل باجوہ کو بتایا بڑے کرپٹ لوگ اگر پکڑیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے اچھے تعلقات تھے بعد میں پتہ نہیں کیا ہوا۔ انہیں بتایا تھا دس بارہ بڑے کرپٹ لوگ پکڑ لیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ باجوہ چاہتے تھے علیم خان کو وزیر اعلی بنایا جائے۔

توشہ خانہ پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا توشہ خانہ کوئی میوزیم نہیں، اگر وہ گھڑی نہ لیتے تو نیلامی میں کوئی اور خرید لیتا، سابق صدر آصف زرداری نے تین اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے ایک گاڑی نکلوائی تھی۔ جب ملک چوروں کے حوالے کیا جائے گا تو ترقی کیا ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا وہ کمزور حکومت نہیں لیں گے۔ اگر انتخابات نوے دن سے آگے گئے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائیں گے۔

ادھر زمان پارک  میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اور ایم این اے ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی، گزشتہ 40 دن سے گھر کے باہر خوار ہو رہے ہیں۔