Sunday, May 5, 2024

جنرل اسمبلی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قانونی رائے طلب کرلی

جنرل اسمبلی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قانونی رائے طلب کرلی
January 1, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قانونی رائے طلب کرلی۔

جنرل اسمبلی میں عالمی عدالت انصاف سے قانونی رائے دینے کے لئے قرار داد منظورکرلی گئی۔ قرا رداد کے حق میں 87 ووٹ آئے ، 26 ارکان نے مخالفت کی۔

عرب ریاستوں، روس اور چین نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت 24 دیگر ارکان نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، فرانس ان 53 ممالک میں شامل تھا جس نے اس قرارداد میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے اسرائیل کو جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔