جنوبی پنجاب صوبے کے لئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جنوبی پنجاب صوبے کے لئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم صوبے کے قیام کا کریڈٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے جواب کے منتظر ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ پر جلد بل لے کر قومی اسمبلی میں جاؤں گا۔ آئینی ترمیم کے لئے دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ صوبے کے قیام کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ دیانتداری سے چلنے کو تیار ہیں۔
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل صوبہ جنوبی پنجاب بنایا جائے۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے رائے بھی مانگ لی کہ صوبے سے متعلق کمیٹی کے لیے پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی نامزد کریں۔
انہوں نے کہا دہشتگردی کے واقعات مزید بھی ہو سکتے ہیں ،انتشار پھیلانے والوں کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ صدارتی نظام قیاس آرائیاں ہیں۔ ہوا میں غبارے چھوڑے جاتے ہیں۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی چاہتے ہیں۔
اس سے قبل بھی شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی خط لکھا تھا۔