Thursday, April 25, 2024

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا وانا میں آپریشن، کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا وانا میں آپریشن، کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک
January 6, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع وانا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، ایک ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور دو خودکش حملہ آور بھی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔