Thursday, April 25, 2024

جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد ہلاک
September 26, 2022 ویب ڈیسک

جنوبی وزیرستان (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو جوان بھی شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔