Friday, March 29, 2024

جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، حوالدار سانور شہید

جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، حوالدار سانور شہید
May 19, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 39 سالہ حوالدار سانور شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا۔ حادثے میں 39 سالہ حوالدار سانور جام شہادت نوش کر گئے۔ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ادھر سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔ آپریشن خفیہ ا طلاع پر کیا گیا۔