Thursday, May 2, 2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
March 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شہید ہو گئے۔ مکین میں کسی بھی موجود دہشتگرد کے صفایا کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔