راولپنڈی (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں گئیں۔
ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بائیس اور تیئس اگست کی شب جنوبی وزیرستان لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشتگرد، دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشتگرد کے خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری رہے گا۔