Tuesday, April 16, 2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک
April 12, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں افسر اور جوان بھی شہید ہوئے۔ شہدا میں میجرشجاعت اور سپاہی عمران شامل ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ واقعہ  11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔