Thursday, April 18, 2024

جنوبی کوریا میں بارش کا اسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوبی کوریا میں بارش کا اسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
August 10, 2022 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - جنوبی کوریا میں بارش کا اسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دارالحکومت سیول میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔

سڑکوں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہو گئے۔ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد ہلاک، نو زخمی اور سات لاپتہ ہو گئے۔ پیر کی رات سے منگل تک شہر میں چار سو اکیاون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خبرا یجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں سے 28 سو گھروں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ موسلادھار بارشوں سے بہت سے لوگ سیلاب زدہ اپارٹمنٹس اور گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ سب ویئز میں پانی بھرنے سے ٹرین کا نظام مفلوج ہو گیا۔