اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔
Peace & development in South Asia are linked to resolution of Kashmir dispute. On Right to Self-determination Day today, I call upon global community to play its part in giving Kashmiris of IIOJK their legal right to decide their destiny. India must reverse its actions of Aug 5.
کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا آج کے دن 1949ء میں اقوامِ متحدہ میں قرارداد منظور ہوئی، جو کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ بھارت 5 اگست کے اقدامات کو واپس لے۔