Thursday, April 18, 2024

جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے 300 پاکستانی طلبہ کو زمینی راستے سے آج پولینڈ پہنچایا جائیگا

جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے 300 پاکستانی طلبہ کو زمینی راستے سے آج پولینڈ پہنچایا جائیگا
February 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔ 300 طلبہ کو زمینی راستے سے آج پولینڈ پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے کی دو پروازیں کل پولینڈ روانہ ہونگی، پولش بارڈر فورسز نے ذاتی حیثیت میں آنے والے پاکستانیوں کو روک دیا۔

خارکیو شہر میں سفارتخانے کا سہولت ڈیسک قائم کردیا گیا جبکہ پاکستانیوں کو رابطے کی ہدایت کردی گئی۔ کئی پاکستانی طلبہ جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہیں، سوشل میڈیا پیغامات میں وطن واپسی کیلئے ایک بار پھر مدد کی اپیل کردی۔