Sunday, September 8, 2024

جنگ کے خطرات بڑھنے لگے، امریکا نے فوجی امداد کی دوسری کھیپ یوکرائن بھجوا دی

جنگ کے خطرات بڑھنے لگے، امریکا نے فوجی امداد کی دوسری کھیپ یوکرائن بھجوا دی
January 24, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) جنگ کے خطرات بڑھنے لگے، امریکا نے فوجی امداد کی دوسری کھیپ یوکرائن بھجوا دی۔

امریکا کی جانب سے دوسری کھیپ میں 80 ٹن کا فوجی سازوسامان یوکرائن بھیجا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے یوکرائن کو فوجی امداد جاری رہے گی، امریکی فوجی امداد 200 ملین ڈالر کے پیکیج کا حصہ ہے۔

امریکا نے یوکرائن میں سفارتی عملہ کم کردیا، سفارتی عملہ کی فیملیز کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ غیر ضروری عملے کو بھی امریکا واپسی کا حکم مل گیا ہے۔

امریکا نے یوکرائن کا روس پر فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے قبل ازوقت پابندیوں سے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ادھر دوسری جانب یوکرائن پر متنازع بیان دینے پر جرمنی کی بحریہ کے سربراہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وائس ایڈمرل آخم شؤن نے بیان دیا تھا روسی صدر قابل عزت ہیں، یوکرائن کریمیا واپس نہیں لے سکے گا، چین کے مقابلے روس کو ساتھ رکھنا ہوگا۔