Wednesday, April 24, 2024

حکومت اکثریت کھوچکی، اسپیکر ووٹنگ کرائے، بلاول بھٹو

حکومت اکثریت کھوچکی، اسپیکر ووٹنگ کرائے، بلاول بھٹو
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا جناب اسپیکر آپ توہین عدالت اور آئین شکنی کررہے ہو، عدالت کا حکم تھا کسی اور ایجنڈے کی طرف نہیں جاسکتے۔ 

ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے، بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت ایوان کی کارروائی چلانے کی ہدایت نہیں دے سکتی، پینل آف چیئر آج آپ نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی ہے۔ حکومت اکثریت کھوچکی، اسپیکرصاحب ووٹنگ کرائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے تو ان کی طرح دھرنا دھرنا کھیلتے، کوئی رکن ان کی طرف جائے تو ضمیر جاگ گیا، اصل سازش یہ ہے کہ عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ کرسی کیلئے اسپیکر کی قربانی دینا چاہتے ہیں، حکومتی بینچز پر جہاں دیکھو لوٹے ہی لوٹے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو بولے خان صاحب کو بہت پہلے کہا تھا اس سے بچنا وہ آپکو پھنسائے گا اور اس نے پھنسا دیا۔