Tuesday, May 7, 2024

جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل

جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل
May 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دیدیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جناح ہاؤس حملہ کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ ایس ایس پی انوش مسعود کی سربراہی میں ٹیم گلبرگ میں درج مقدمے کی انکوائری کرے گی۔ دو جے آئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویر کے سپرد کردی گئی۔

رضا تنویر کی سربراہی میں جے آئی ٹیز مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں دج مقدمات کی تفتیش کریگی۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کے کیسز کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد اب 5 ہوگئی۔