اسلام آباد (92 نیوز) - جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جناب نگران وزیراعظم صاحب، عوام اب بپھر گئے ہیں۔
ہفتہ کے روز بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف عوامی احتجاج پر اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ مظلوم شہریوں کو بجلی کے بلوں نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا، تمام ظالمانہ ٹیکس ختم اور مفت بجلی بند کریں۔
جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں ان 4 کاموں کا فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو/بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں(1)بجلی کے بلوں میں تمام… https://t.co/rPGRQ1JwAY
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) August 26, 2023
سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم اور مالکوں کو گرفتار کریں، فرنس آئل اور درآمدی کوئلہ سے بجلی کی تیاری پر پابندی لگائیں، بجلی چوری کو دہشتگردی کے برابر جرم قرار دے کر کھلے عام سزائیں دیں۔