Friday, April 19, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اسلام آباد میں جمع، سری نگر ہائی وے کے اطراف میں خیمے نصب

جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اسلام آباد میں جمع، سری نگر ہائی وے کے اطراف میں خیمے نصب
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد سیاسی اکھاڑا بن گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اسلام آباد میں جمع ہو گئے۔ سری نگر ہائی وے کے اطراف میں خیمے نصب کر دیئے۔

پارلیمنٹ میں عدم اعتماد اور سڑکوں پر جلسوں کے مقابلے جاری ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے جے یو آئی کو ایک اور شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ سری نگر ہائی وے فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی۔

ادھر جمعیت علمائے اسلام ف کے جلسے کے لیے سری نگر ہائی وے پر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی قیادت کے لیے سٹیج تیار، ساونڈ سسٹم پہنچا دیا گیا۔ جمیعت کے کارکنان سٹیج کے سامنے پہنچ گئے، لائٹس کا انتظام کر دیا گیا۔ انصار الاسلام کے کارکنان سٹیج اور پنڈال کے اطراف سیکیورٹی کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف مقیم جے یو آئی کارکنان بھی پنڈال پہنچ رہے ہیں۔

جے یو آئی ف کے کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ترانے بجائے جا رہے ہیں۔ جے یو آئی ف کی ضلعی اور مقامی قیادت اسٹیج سے وقتاً فوقتاً خطاب بھی کر رہی ہے۔