Thursday, April 25, 2024

جمہوریت تسلسل سے چلتی ہے، ہم نگران حکومت کی مدد کریں گے، شوکت ترین

جمہوریت تسلسل سے چلتی ہے، ہم نگران حکومت کی مدد کریں گے، شوکت ترین
May 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے جمہوریت تسلسل سے چلتی ہے۔ ہم نگران حکومت کی مدد کریں گے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں شوکت ترین نے معاشی اعدادوشمار اور پس پردہ حقائق بتا دئیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت کی مدد کیلئے رابطہ کیا گیا۔ میں ان کے کہنے پر کیوں مدد کروں جنھوں نے ہمیں نکلوایا۔

شوکت ترین نے کہا کہ مارکیٹ بڑے اور مشکل فیصلوں کا تقاضہ کر رہی ہے۔ خان صاحب کو زبردستی ہٹایا گیا۔ اگر پانچ سال سے پہلے درمیان میں چھیڑیں گے تو ردعمل آئے گا۔ دس کی رات کو کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ آئی ایم ایف ان پر اعتبار نہیں کر رہا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے قرضہ لیا تو ڈیمز اور دیگر منصوبوں کے ساتھ قرضوں کی قسطیں بھی ادا کی ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ن لیگ سے اب حکومت نہیں چل رہی۔ عمران خان ہوتے تو روس ہمیں 30 فیصد رعایت پر تیل دیتا۔