Thursday, May 2, 2024

جماعت اسلامی نے توقع سے زیادہ سیٹیں لیں، پھر بھی دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، سعید غنی

جماعت اسلامی نے توقع سے زیادہ سیٹیں لیں، پھر بھی دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، سعید غنی
January 17, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ سیٹیں لیں، پھر بھی سندھ حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جہاں احتجاج ہورہا ہے وہاں اکثریت جماعت اسلامی کی ہی ہے، ہماری گزارش ہے کہ جن پر اعتراض ہے وہاں دوبارہ گنتی کرا لیں اور آگے بڑھیں، یہ شہر کیلئے بہتر ہے کہ دونوں جماعتیں ملکر کام کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ جس طرح ہم مینیڈیٹ کا احترام کررہے ہیں آپ کو بھی کرنا چاہئے، جب پرویز الہٰی 10 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتا ہے تو ہمارا بھی میئر بن سکتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک گلدستہ ہے، جس میں ہر رنگ ونسل کے لوگ موجود ہیں۔ میئر کس کا ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔