Wednesday, May 1, 2024

جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج
May 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - جماعت اسلامی نے کراچی میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے خلاف شہر کے 20 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے، جس میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے دیرینہ مسائل کے خلاف جماعت اسلامیکے تحت گلشن اقبال ، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ، گڈاپ، ڈیفنس اور کورنگی سمیت شہر کے 20 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

لسبیلہ چوک پرمرکزی مظاہرے سے خطاب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کراچی کے شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں کے الیکٹرک نے 17 سال میں کسی معاہدے پر عمل نہیں کیا۔

حافظ نعیم نے کہا ملک کے وزراء لندن میں بیٹھے ہوئے اور کراچی کے لوگ گرمی سے بلبلارہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کوئی تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کریں گے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے پمپنگ اسٹیشن کام نہیں کررہے ہیں جس کے باعث پانی کی
بھی قلت کا سامنا ہے۔