Thursday, May 2, 2024

جماعت اسلامی کا بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج

جماعت اسلامی کا بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج
January 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور/ کراچی (92 نیوز) - جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔ مختلف شہروں میں الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر شب خون مارا، جماعت اسلامی مزید نو نشستوں پر جیتی ہے، فارم گیارہ بھی موجود ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جہاں دھاندلی ہوئی وہاں دھرنا دیں گے، ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے، پہلے مسئلہ حل ہوگا پھر پیپلزپارٹی سے بات ہوگی۔