لاہور (92 نیوز) - جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں، بجلی کے بل میں 16 اقسام کے ٹیکس ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی نہیں مانتے، 13 جماعتی اتحاد نے عوام کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔
ان کا کہناتھا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک عدل وانصاف نہ ہو، جماعت اسلامی جوکام کررہی وہ ہی کام تنظیم اسلامی کاکام ہے، جماعت اسلامی اور تنظیم اسلامی کو مل کرکام کرنا ہے ، جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم تنظیم اسلامی کاساتھ دیں گے۔