Saturday, April 20, 2024

جلسوں پر وزیراعظم اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

جلسوں پر وزیراعظم اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اسد عمر نے جلسوں پر وزیراعظم عمران خان اور خود کو ملنے والا الیکشن کمیشن کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد  ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کےخلاف درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ فریق بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ قانون سازی ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کیئے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران کی پٹیشن پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کا بیان حلفی بھی نہیں اور بائیو میٹرک بھی نہیں ہوئی ہے۔