Thursday, April 25, 2024

جلسہ کرنا تمہارا حق، لیکن بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، مریم

جلسہ کرنا تمہارا حق، لیکن بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، مریم
May 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے لیکن اپنی بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مسیحی برادری کئی دنوں سے چرچ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر سراپا احتجاج تھی۔

ادھر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا پی ٹی آئی چرچ کی زمین پر جلسہ کرنا چاہتی تھی، مسیحی برادری کے منع کرنے پر جلسے کی اجازت نہیں دی۔