Friday, March 29, 2024

جلسہ گاہ کیلئے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو متبادل جگہ کا کہا تھا، عمران قریشی

جلسہ گاہ کیلئے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو متبادل جگہ کا کہا تھا، عمران قریشی
May 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے بارے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو متبادل جگہ کے انتخاب کا کہا تھا۔

عمران قریشی بولے ابھی بھی کسی دوسری جگہ پی ٹی آئی جلسہ کرنے کا کہے تو ہم بھر پور معاونت کریں گے۔ جلسہ آئینی و قانونی حق ہے لیکن کسی بھی اقلیت کی ملکیتی جگہ پر بغیر اجازت جلسہ کرنا مناسب نہیں۔ عثمان ڈار و دیگر قیادت و کارکنان کی گرفتاری پر سیشن کورٹ میں رٹ داٸر کر دی گئی۔ جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد وی آئی پی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات جاری ہیں۔

 ادھر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال بولے اقلیتی مسیحی فرقہ نے ہاٸیکورٹ میں گراٶنڈ میں جلسے کےخلاف رٹ داٸر کی تھی۔ کل سیاسی جماعت کے قاٸدین اور اقلیتی جماعت دو فریقین کو ہاٸیکورٹ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے سُنا ۔ سیاسی جماعت کے قاٸدین نے مسیحی برادری کی گراٶنڈ کی ملکیت کو تسلیم کرکے جلسہ کی اجازت مانگی۔ مسیحی برادری نے سیاسی جماعت کے قاٸدین کو گراٶنڈ دینے سے انکار کیا۔ ہم نے سیاسی قاٸدین کو متبادل جگہوں کے انتخاب کا کہا۔ انہوں نے کہا جلسہ کرنا سب کا آٸینی و قانونی حق ہے لیکن کسی بھی اقلیت کی ملکیتی جگہ پر بغیر اجازت جلسہ کرنا مناسب نہیں۔ کل کوٸی اور فریق یا گروہ بھی ادھر آکر جلسہ کر سکتا تھا۔ ہم نے پہلے آکر قاٸدین سے مزاکرات کی کوشش کی، بعد ازاں وینڈرز نے خود ہی اپنا سامان اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔