Thursday, April 25, 2024

جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
May 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔

منگل کے روز اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ عید پاکستان کےعوام کومشکلات سےنجات دلائے گی، مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم بولے کہ پاکستان اس وقت شدید خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ عید سب کیلئے ترقی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئی۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں، مشکلات کا اندازہ تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا، مہنگائی نےلوگوں کی نیندیں حرام کردیں، عمران نیازی نے مہنگائی کےعلاوہ قوم کوکچھ نہیں دیا، کمیٹیاں بناؤنگا، لوگوں کو قیمت کے مطابق چیز ملے گی۔