Saturday, July 27, 2024

جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، عائشہ غوث پاشا

جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، عائشہ غوث پاشا
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ایف اے ٹی ایف شرائط پر حکومت نے بڑی محنت کی، حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر پیش رفت دکھائی ہے۔

عائشہ غوث پاشا بولیں کہ ایف اے ٹی ایف میں صرف ٹیکنیکل نہیں کچھ سفارتی چیزیں بھی شامل ہیں، ایف اے ٹی ایف کے ساتھ سفارتی سطح پر بھی پیش رفت ہورہی ہے۔