Friday, September 13, 2024

جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت دیگر کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت دیگر کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
November 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت دیگر کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سےانکار کردیا۔

انسداددہشتگردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ ،پولیس مقابلہ اوراقدام قتل کیس کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی و دیگررہنما پیش ہوئے۔

عدالت نے علی زیدی، خرم شیر زمان اور جمال صدیقی سمیت پندرہ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

ملزمان کےوکیل کاکہناہےکہ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔

ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔