Sunday, May 5, 2024

جج اعظم خان کی بطور اسپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی منظوری

جج اعظم خان کی بطور اسپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی منظوری
December 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جج اعظم خان کی بطور اسپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی منظوری ہو گئی۔

ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج اعظم خان کو سپیشل جج سینٹرل رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کریں گے۔ کیس 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔

اس سے قبل جج اعظم خان کی خدمات ہائیکورٹ کے سپرد تھیں۔ ہائیکورٹ سے قبل جج اعظم خان احتساب عدالت کے جج تعینات رہے۔ جج اعظم خان کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا۔ ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے ان کی بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔