Saturday, May 18, 2024

عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی
November 8, 2016
کراچی(92نیوز)گزشتہ روزگرفتارہونیوالے ہائی پروفائل دہشتگردوں سے تفتیش کے لیےجے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے ۔صوبائی حکومت کی جانب جے آئی ٹی کاباقاعدہ نوٹی فکیشن کااجراکردیاگیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتارہونیوالے عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی  ۔جےآئی ٹی میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،رینجرز، آئی ایس آئی ، ایم آئی اورآئی بی سمیت دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران شامل ہونگے۔خطرناک دہشتگردوں نے معروف قوال امجدصابری،ملٹری کورٹ پولیس،ناظم آبادمیں ہونیوالی مجلس پرفائرنگ اور ایف سی ایریامیں امام بارگارہ پردستی بم حملے،پولیوٹیم کی نگرانی پرمامورپولیس اہلکاروں سمیت دیگردرجنوں وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔