Saturday, April 20, 2024

جماعت اسلامی نے کرپشن کیخلاف جلسہ کیلئے فیصل آباد میں میدان سجا لیا

جماعت اسلامی نے کرپشن کیخلاف جلسہ کیلئے فیصل آباد میں میدان سجا لیا
September 30, 2016
فیصل آباد (92نیوز) کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی بھی آج فیصل آباد میں احتجاجی جلسہ کر رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر بھر میں جماعت اسلامی کے پرچم اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کرپشن فری پاکستان کے سلسلے میں پہلے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پارٹی پرچموں سے شہر کو سجا دیا گیا ہے اورگاڑیوں پر بھی پینا فلیکسزآویزں کی گئے اور ترانے بجائے جارہے ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے پاکستان میں بدعنوانیت جیسے ناسور کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ بیرون چنیوٹ بازارمیں جلسے میں انتظامیہ کی جانب سے لگ بھگ 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کیلئے 15 سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق رات 9 بجے کارکنان سے خطاب کریں گے جس کیلئے سٹیج پر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔