Saturday, April 27, 2024

جہانگیرترین گروپ کو منانے کی کوششیں، فوادچودھری اور پرویزخٹک نے عون چودھری سے رابطہ کرکے پیغام پہنچایا

جہانگیرترین گروپ کو منانے کی کوششیں، فوادچودھری اور پرویزخٹک نے عون چودھری سے رابطہ کرکے پیغام پہنچایا
March 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کی جہانگیرترین گروپ کو منانے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ فوری طور پر کوئی فیصلہ نہ کرنے کا پیغام بھیج دیا۔

فواد چودھری اور پرویزخٹک نے ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سے رابطہ کرکے پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ نہ کریں اور کسی بھی اعلان یا پریس کانفرنس سے روک دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایک انتہائی اہم پیش رفت ہو رہی ہے جس پر آپ کو جلد آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد مزید بات ہو گی۔ عون چودھری حکومتی رابطے سے متعلق آج جہانگیر ترین کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ایم این ایز اپوزیشن  کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں۔ ترین گروپ  سے حمزہ شہباز ملاقات کر چکے ہیں۔ ترین گروپ سے حکومت مخالف حکمت عملی رکھنے والی شخصیات کی کئی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔