Tuesday, April 23, 2024

جہانگیر ترین طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

جہانگیر ترین طبی معائنے کیلئے لندن روانہ
February 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہوئے۔

جہانگیر ترین گذشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چند روز قبل طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے۔ ان کے ڈاکٹر نے انہیں تجویز کیا تھا کہ وہ چیک اپ کیلئے لندن آئیں ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن جانے سے پہلے اپنے گروپ کو پیغام بھی بھیجا ہے کہ چیک اپ کے لئے لندن جار ہا ہوں جلد واپس آؤں گا۔ گروپ کے ارکان متحد اور رابطے میں رہیں۔

قبل ازیں اپوزیشن کے دو بڑے رہنماؤں شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔  

ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی یہ ملاقات چند روز قبل ہوئی تھی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین نے تحریک عدم اعتماد پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے لیے ترین سے باضابطہ حمایت مانگی تھی۔