جہانگیر ترین سے عون چودھری کا ٹیلی فونک رابطہ، حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں سے آگاہ کیا

لاہور (92 نیوز) – ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں عون چودھری نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے ہونیوالے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی۔
سیاسی منظر نامے پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے ہونیوالے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی۔
عون چودھری نے بتایا کہ پرویز خٹک سے ہونیوالے رابطے میں پنجاب میں تبدیلی کیلئے مثبت اشارے ملے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ترین گروپ کچھ دیر کیلئے اپنے فیصلے روک لے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کریں۔ عون چودھری کا مزید کہنا ہے جہانگیر ترین ڈاکٹر ز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں آج شرکت کرنی ہے کہ نہیں اس حوالےسے بھی ترین گروپ نے مشاورتی بیٹھک آج دوپہر کو بلا لی۔
واضح رہے ترین گروپ کے وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور چار مشیر کابینہ کے رکن ہیں۔ ترین گروپ کے اکثراراکین کابینہ اجلاس میں شرکت کے مخالف ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اہم وزراء کو ترین گروپ کو اجلاس میں شرکت کیلئے راضی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔