Wednesday, April 24, 2024

جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے رخ موڑ چکے ، شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے رخ موڑ چکے ، شاہ محمود قریشی
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے رخ موڑ چکے ہیں۔

جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کی خبروں پر وزیر خارجہ شاہ محمود نے تبصرہ کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جہانگیر ترین پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی طرف جہاز موڑنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ جہانگیر ترین جب چاہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔