Saturday, May 21, 2022

جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں، ارکان مائنس بزدار مطالبے پر قائم

جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں، ارکان مائنس بزدار مطالبے پر قائم
March 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ارکان مائنس بزدار مطالبے پر قائم ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے اہم  ملاقات کی۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ملاقات میں ترین گروپ کے تحفظات، بیوروریسی اور پولیس کے خلاف شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترین گروپ کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا گیا۔

مراد راس نے کہا ترین گروپ کے ارکان نے پرویزخٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات پر بھی آگاہ کیا۔ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان اڑتالیس گھنٹے میں ایک اور ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔