Thursday, April 18, 2024

جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے
April 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ناراض رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

عون چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں واپس آنے کی اجازت دیدی۔ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام ناراض دھڑوں سے جہانگیر ترین ملاقات کریں گے، آئندہ سیاست کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔