Wednesday, May 8, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے سکینڈلز سیریز میں اداکارہ جسیکا ڈریک کا بھی اضافہ ہوگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے سکینڈلز سیریز میں اداکارہ جسیکا ڈریک کا بھی اضافہ ہوگیا
October 23, 2016
  لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کے اسکینڈلز سیریز میں  اداکارہ جسیکا ڈریک کا بھی اضافہ ہوگیا الزام لگانے والی اس گیارہویں خاتون کا  کہنا ہے کہ دو ہزار چھ میں  ٹرمپ ان کے ساتھ غیر اخلاقی انداز میں پیش آئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق ٹرمپ صدر بنیں نہ بنیں سکینڈلز کے بادشاہ ضرور بن چکے ہیں جنسی ہراساں کرنے کے الزام لے کر  پریس کانفرنس کرنے والی ایک اورخاتون کی انٹری ہوگئی ہے جبکہ اس طرح خواتین کی تعداد بھی گیارہ ہوگئی ہے ۔ سکینڈلز کے امریکی شہزادے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعمال نامے کا کچا چٹھہ کھولنے کے لیے ایک اورمعروف اداکارہ جسیکا ڈریک بھی سامنے آ گئی لاس اینجلس میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دو ہزار چھ میں ہونے والی ملاقات میں غیر اخلاقی حرکتوں کا الزام لگایا ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے فون کرکے ہوٹل کے کمرے میں انہیں بلایا اور انکار پر دس ہزار ڈالر دینے اور اپنے نجی جہاز سے سفر کی پیشکش کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں جسیکا ڈریک کے الزامات کی تردید تو کردی لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ ان پر خواتین کی جانب سے لگنے والے الزامات کے بعد ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوچکی ہے جس کے باعث ان کی انتخابی مہم بھی بری طرح مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔