Friday, April 26, 2024

جے 10 سی طیاروں کی دوسری کھیپ آپریشنل ایئربیس پہنچ گئی، ذرائع

جے 10 سی طیاروں کی دوسری کھیپ آپریشنل ایئربیس پہنچ گئی، ذرائع
September 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فضائیہ کے لیے جے ٹین سی طیاروں کی دوسری کھیپ آپریشنل ایئربیس پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چینی ساختہ چھ لڑاکا طیاروں کا نیا بیچ جلد پاک فضائیہ کا حصہ بنے گا۔

جے 10 سی جدید ترین ملٹی رول، سنگل انجن،4.5 جنریشن ڈیلٹا ونگ لڑاکا طیارہ ہے۔ طیارہ پی ایل 12،10،8 اور پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے۔ لڑاکا طیارہ فضا سے فضا، زمین اور سمندر میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان چین سے 60 جے ٹین  سی طیارے خرید رہا ہے۔