Thursday, April 25, 2024

جدید ترین ڈرون انسانی جان بچانے لگے

جدید ترین ڈرون انسانی جان بچانے لگے
January 8, 2022 ویب ڈیسک

اسٹاک ہومز (92 نیوز) جدید ترین ڈرون بھی آج کل انسانی جان بچانے لگے۔

سویڈن میں جدید ترین ڈرون نے دل کا دورہ پڑنے پر 71 سالہ شخص کی جان بچانے میں حیرت انگیز طریقے سے مدد کی۔

سویڈن کے شہر ٹرالہیٹن میں اپنے گھر کے باہر ایک معمر شخص کو برف ہٹانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، دورہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا لیکن ایک خود کار ڈرون نے بروقت انھیں الیکٹرک شاک (defibrillator) پہنچایا، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

گزرتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ ایجادات سے کراہ ارض پر انسانی زندگی کو سہل بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی مختلف اقسام کے ڈرونز کا کئی مقاصد کے حصول کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے، جیسے تصاویر، مانیٹرنگ، پیزا ڈلیوری اور دیگر کام اس میں شمار ہیں۔