Friday, April 26, 2024

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے ایک روز میں 175 نئے کیسز رپورٹ

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے ایک روز میں 175 نئے کیسز رپورٹ
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جڑواں شہروں میں ڈینگی کے ایک روز میں 175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران اسلام آباد میں مزید 80 ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے  دیہی علاقوں  سے 47 ، شہری ایریا سے 33 کیسز درج ہوئے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2759 تک پہنچ گئی۔ رواں سیزن میں مچھر کے حملے میں اب تک 6 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  راولپنڈی میں 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 2816 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 141 ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔