اسلام آباد (92 نیوز) - جڑانوالہ واقعہ پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نوٹس لے لیا۔ متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنھوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف، سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔