Saturday, July 27, 2024

جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
September 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ منصوبہ بندی کے تحت مسلم، مسیحی فسادات پھیلانے کی مذموم سازش تھی، مقامی مسلم آبادی کو ملوث کرکے مسیحی چرچ، آبادی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔