Saturday, July 27, 2024

جب شدید معاشی بحران کی پیشگوئی کی تب سنجیدہ نہیں لیا، اب وزیراعظم نے خود اعتراف کرلیا، شوکت ترین

جب شدید معاشی بحران کی پیشگوئی کی تب سنجیدہ نہیں لیا، اب وزیراعظم نے خود اعتراف کرلیا، شوکت ترین
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں جب وہ پیش گوئی کر رہے تھے معیشت شدید بحران کی طرف جا رہی ہے تب سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، اب وزیر اعظم نے خود اعتراف کرلیا۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مالیاتی منڈیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، بانڈز پر فروری میں شرح آٹھ اعشاریہ نو پانچ تھی جو آج ایک سو تیرہ فیصد ہوچکی، غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کیلئے فوری انتخابات کرانا ہوں گے۔