Friday, April 19, 2024

جب سے حکومت بدلی اغوا اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ چکا ہے ، فواد چودھری

جب سے حکومت بدلی اغوا اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ چکا ہے ، فواد چودھری
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے جب سے حکومت بدلی اغوا اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ چکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے صحافی عمران ریاض اور کراچی سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو شرمناک قرار دے دیا۔ شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا ہے پولیس کٹھ پتلی بن چکی ہے۔ کل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا۔ اس طرح تو بدترین آمریت میں بھی کبھی نہیں ہوا۔ عمران ریاض نے جس طرح گرفتاری دی اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایاز امیر بزرگ شخص ہیں، ان پر تشدد کیا گیا۔ ہمارے کسی وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔ عمران خان کی حکومت گرائے جانے کے بعد جمہوریت کا نام لینا مشکل ہو گیا ہے۔ جو بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرے، اسے گرفتار کیا جاتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں تحریک انصاف کو مدعو نہیں کیا گیا۔

 شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور دھمکیوں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔ صورتحال مارشل لا سے بھی اوپر چلی گئی۔ کچھ پتا نہیں ہم یہاں سے نکلیں تو پکڑے جائیں۔ جب سوال پوچھتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کا کلچچر پروان چڑھ رہا ہے۔ سیاستدانوں کو اس کا سدباب کرنا چاہیئے۔ ادارے اپنا کام کریں اور سیاستدان کو سیاست کرنے دی جائے۔